بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات شروع

0
212

نارووال: بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ جوتی جوت تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔ دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث راہداری بند رہے گی اور واہگہ کے راستے سے کوئی یاتری شریک نہیں ہوگا۔

گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔ اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا