ایتھنز: دنیا بھر میں عوام غزہ پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
یونان میں فلسطینیوں سے یکجہتی مارچ کیا گیا جہاں سیکڑوں مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں کو سرخ رنگ لگا کر احتجاج کیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
جاپان میں سماجی کارکن یوسوکی نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے تنہا احتجاج کیا، وہ دو برس سے ٹوکیو کی سڑکوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔





