سیاسی رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ،7 محافظ زخمی

0
163

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

حملہ جمعے کی رات ہوا جس میں گھر کے سات محافظ معمولی زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق دستی بم گھر کی بیرونی دیوار پر پھینکا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

زخمی محافظوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا