ٓ
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر بات کی۔
میکرون نے کہا کہ 142 ممالک نے اقوام متحدہ کے اعلامیے کو اپنایا جو مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرانس اور سعودی عرب پیر کو دو ریاستی حل پر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے تاکہ عالمی برادری کو مزید متحرک کیا جا سکے۔





