شہباز شریف کا 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی

0
310

وزیراعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے، جس میں اسحاق ڈار سمیت دیگر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں کشمیر اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے اور حقِ خودارادیت کی حمایت پر زور دیں گے۔ وہ دہشت گردی، اسلاموفوبیا، ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس کے دوران سلامتی کونسل، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں خطے کی سلامتی اور عالمی امن پر گفتگو ہو گی۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی اقوام متحدہ سے وابستگی اور عالمی امن و ترقی میں کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا