عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش

0
21

اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو عالمی یومِ امن منایا جاتا ہے، جس میں پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔ پاک فوج کے امن دستے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے مشنز میں حصہ لیتے ہیں اور کئی دہائیوں سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

یہ دن جنگوں، تنازعات اور انسانی مصائب کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستانی امن دستے مہارت اور لگن سے اقوام متحدہ کے مشنز کو مکمل کرتے ہیں، اور پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق امن کے مبصرین کو مکمل تعاون فراہم کرتا ہے۔

اب تک 235,000 سے زائد پاکستانی فوجی 29 ممالک میں 48 مشنز کا حصہ بن چکے ہیں۔ پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنی دیرینہ وابستگی پر فخر ہے، اور یہ کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا