بلوچستان حکومت نے لیویز ایکٹ 2010 کے نوٹیفکیشنز واپس لے لئے

0
128

حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے کر فورس کے امور نئے لیویز ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت چلانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا قانون عوامی سہولیات کی فراہمی میں بہتری اور فورس کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا