وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس ان کے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا گیا۔
فیصل امین کا مؤقف ہے کہ ایمل ولی نے میڈیا گفتگو میں ان پر بے بنیاد الزامات لگائے، جن میں رشوت کے ذریعے خیبرپختونخوا میں گریڈ 1 سے 21 تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا دعویٰ بھی شامل ہے۔
نوٹس کے مطابق یہ الزامات جھوٹے اور سیاسی بدنیتی پر مبنی ہیں اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔





