بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب

0
179

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلات طلب کر لیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے پی ٹی اے کو کب رجوع کیا اور ادارے نے اس پر کیا جواب دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کم عمر بچے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد دیکھ رہے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں اور ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہیں۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ پی ٹی اے کو دی گئی درخواست اور اس کی وصولی کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ معاملے پر مزید کارروائی کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا