سات ارب ڈالر پروگرام: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

0
238

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان آ گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا ہے جہاں آج سے تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ابتدائی طور پر آئی ایم ایف مشن اسٹیٹ بینک کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ وفد دو ہفتوں تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن کی رپورٹ پر منحصر ہوگی۔ اس دوران سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا