سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم پر سفری پابندی عائد کر دی

0
160

لیوبلیانا: سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام غزہ جنگ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو سمیت وہ تمام اسرائیلی رہنما پابندی کی زد میں آئیں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔

یاد رہے کہ سلووینیا نے گزشتہ برس فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تھا، جب کہ اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی برآمد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ یورپ میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف بڑھتی تنقید اور فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا