پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار

0
163

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار فضائی آلودگی ناپنے کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ صوبے بھر میں 41 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ مراکز اور 5 موبائل سسٹمز فعال ہوں گے، جب کہ شہریوں کو ہر 8 گھنٹے بعد ایئر کوالٹی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

کسانوں کو دھان کی باقیات جلانے کے بجائے سپر سیڈرز اور زرعی مشینری فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 12 ڈرون اسکواڈز، 8 ای اسکواڈز تعینات، لاہور میں “لنگز آف لاہور” اور “لاہور رنگ” منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کچرا ٹھکانے لگانے کے 5 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ “لیکوڈ ٹری” منصوبہ بھی پہلی بار شروع کیا جا رہا ہے۔

خراب انجن اور ضرورت سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی ہو گی۔ تین بار جرمانے کے باوجود درست نہ کرنے پر گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔

نو پلاسٹک زونز قائم کیے جائیں گے اور ضبط شدہ پلاسٹک ری سائیکل کر کے اسکولوں میں رنگ دار کوڑے دان لگائے جائیں گے۔

نئی ہیلپ لائن 1737 کو پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ ماحولیاتی خلاف ورزی پر عمارت سیل کرنے کے خلاف آن لائن اپیل کا فیصلہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ سنگین صورتحال میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کیے جا سکتے ہیں۔ عوامی آگاہی مہم میں میڈیا کے تعاون پر زور دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا