ابوظہبی میں دنیا کی پہلی “نیٹ زیرو انرجی” مسجد اکتوبر میں کھلنے جا رہی ہے

0
173

متحدہ عرب امارات دنیا کی پہلی ایسی مسجد بنانے جا رہا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا کوئی اخراج نہیں کرے گی۔ یہ منفرد مسجد اکتوبر میں ابوظہبی میں عوام کے لیے کھولی جائے گی۔

یہ مسجد برطانوی کمپنی اروپ نے ڈیزائن کی ہے جس میں مقامی مٹی اور سولر پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔ مسجد اپنی تمام توانائی کی ضروریات 100 فیصد شمسی توانائی سے پوری کرے گی۔

ڈیزائن میں خصوصی توجہ توانائی اور پانی کی بچت پر دی گئی ہے۔ اس کا کولنگ اور سرکولر سسٹم توانائی کے استعمال کو ایک تہائی اور پانی کی کھپت کو 50 فیصد تک کم کر دے گا۔

قبلہ رخ کو برقرار رکھتے ہوئے سورج کی تپش کم کرنے کے لیے اینگل ونڈوز، اسکائی لائٹس، وال انسولیشن اور کولنگ میٹریلز استعمال کیے گئے ہیں۔

یو اے ای کی قدیم ترین مسجد البدیعہ سے متاثر ہو کر اس نئی مسجد کے لیے مقامی مٹی سے 197 فٹ چوڑی اور 23 فٹ لمبی دیوار تعمیر کی گئی ہے تاکہ حرارت کو روکا جا سکے۔

یہ مسجد 1300 نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ اس میں سنسرز نصب کیے گئے ہیں جو درجہ حرارت اور نمی کو مانیٹر کریں گے، اور پنکھے یا ائیر کنڈیشنرز صرف ضرورت کے وقت چلیں گے۔

یہ منصوبہ نہ صرف اسلامی فن تعمیر کا جدید شاہکار ہے بلکہ ماحول دوست تعمیرات کی ایک نئی مثال بھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا