پشاور میں علی امین کا جلسہ گاہ کا دورہ، دھکم پیل سے وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا

0
120

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

علی امین گنڈاپور رنگ روڈ پر جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے تو بڑی تعداد میں کارکنان نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور کارکنان میں دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ بھی ٹوٹ گیا۔

جلسہ گاہ کے اسٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمٰی خان اور نورین خان بھی موجود تھیں۔

صورتحال خراب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جلسہ گاہ کا مختصر دورہ کیا اور میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا