ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو سُپر اوور میں شکست دیدی

0
42

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما 61، تلک ورما 49 ناٹ آؤٹ، سنجو سیمسن 39 اور اکشر پٹیل 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکن بولرز میں تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھی 202 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسنکا کی شاندار سنچری سری لنکا کے لیے اہم ثابت ہوئی تاہم ٹیم میچ جیت نہ سکی اور مقابلہ ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا