جہلم/دینہ سے تعلق رکھنے والا ایک برٹش نیشنل، جس پر برطانیہ میں اپنی دو سوتیلی کم عمر بچیوں سے بارہا جنسی زیادتی کا الزام ہے، لندن میں گرفتار ہونے کے بعد فرار ہو کر پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پاکستان آ کر بھی اپنی دوسری برٹش نیشنل بیوی اور سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھا۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے آواز بلند کی جا رہی ہے۔
اہم سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ اس مبینہ جنسی درندے کو پولیس کی گرفت سے کون بچا رہا ہے؟
شہریوں اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ متاثرہ بچیوں کو انصاف مل سکے۔