چین میں انوکھا حادثہ، شہری کا سر ٹریفک سگنل میں پھنس گیا

0
148

چین کے شہر چینگڈو میں ایک شخص الیکٹرک اسکوٹر پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد شہری کا سر سڑک کنارے لگے ٹریفک سگنل میں پھنس گیا۔

رپورٹس کے مطابق سگنل یا تو زمین میں دھنس گیا تھا یا کمزور ساخت کا حامل تھا۔ اسی وجہ سے شہری کا سر اندر پھنس گیا اور وہ خود کو باہر نہ نکال سکا۔

ریسکیو ٹیم کو فوری اطلاع دی گئی جو جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اہلکاروں نے دھات کاٹ کر تقریباً 40 منٹ بعد شہری کو آزاد کرایا۔

بعد ازاں زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بتایا گیا کہ وہ محفوظ حالت میں ہے۔ خوش قسمتی سے اسے زیادہ گہرے زخم نہیں آئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور لوگوں نے اسے عجیب و غریب حادثہ قرار دیا۔ کئی صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا