لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ان کی درخواست مسترد کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ مقدمے میں الزام ہے کہ ڈکی بھائی نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی، جس پر این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع دونوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈکی بھائی کو مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کے خلاف تحقیقات و عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔