اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت 

0
167

وفاقی پولیس نے یکم جنوری سے 31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف کیے گئے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، جس پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کیے گئے اور 22 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں رواں سال مجموعی طور پر 1314 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 1408 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 261 کلو چرس، 484 کلو ہیروئن، ساڑھے چھ کلو افیون، 94 کلو گرام آئس اور 0.05 گرام کوکین بھی برآمد کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا