پاکستانی باکسر سمیرا خان نے بھارتی حریف کو شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی

0
195

پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے بینکاک میں ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرینا میں ہونے والے فائنل میں سمیر خان نے بھارتی حریف بنتی سنگھ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 52 کلوگرام کیٹگری کے اس مقابلے میں پاکستانی باکسر آغاز ہی سے حریف پر حاوی رہے اور مسلسل تابڑ توڑ حملوں سے انہیں چاروں شانے چت کر دیا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد سمیر خان نے سوشل میڈیا پر اللہ کا شکر ادا کیا، جبکہ مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا