اسرائیل مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

0
122

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف غیرقانونی طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور ایران، قطر، لبنان، شام، یمن اور عراق میں بھی جارحیت کر رہا ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگوانے کی کوششوں کو غیرقانونی قرار دیا۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس پر نیٹو اور یورپی ممالک کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنانے کا الزام غلط ہے، صدر پیوٹن بھی اس کی تردید کر چکے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ روس یوکرین تنازع کے حوالے سے دیانت دارانہ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا