ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں ٹکرائیں گے۔ یہ بڑا معرکہ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بھارت ٹورنامنٹ میں پہلے ہی دو بار پاکستان کو شکست دے چکا ہے مگر اصل امتحان فائنل ہے۔ شائقین قومی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، خصوصاً شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور صائم ایوب پر نظریں ہیں۔
پاکستان نے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب تک دونوں ٹیمیں 5 بار کسی فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں پاکستان 3 اور بھارت 2 بار کامیاب رہا۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے پرجوش ہے، ہدف ٹرافی جیتنا ہے اور گزشتہ غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔






