امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان مکمل

0
140

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا۔ دورے کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی عملے نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، جن کا مقصد باہمی تعاون بڑھانا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی بحری افواج نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا۔

یہ دورہ خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم اور دیرینہ بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا