حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا ہتھیار ڈالنے سے دوٹوک انکار

0
173

بیروت میں اپنے پیشرو حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا کہ “ہم کبھی اپنے ہتھیار نہیں چھوڑیں گے، ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔”

تقریب میں ہزاروں حامی شریک ہوئے جنہوں نے حزب اللہ کے زرد پرچم اور لبنانی، فلسطینی و ایرانی جھنڈے لہرائے، ساتھ ہی امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی بھی موجود تھے۔

حزب اللہ نے بیروت کے راوشے راک پر حسن نصر اللہ اور ان کے نائب ہاشم صفی الدین کی تصاویر پروجیکٹ کیں، حالانکہ حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ ملک کی بقا ایک متحدہ ریاست، ایک فوج اور آئینی اداروں میں ہے جو خودمختاری اور وقار کی حفاظت کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کو سراہا لیکن کہا کہ صرف الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل اسرائیل نے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو جنوبی بیروت میں شہید کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا