اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،افغان حکومت

0
158

افغان عبوری حکومت نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف چاروں ممالک کے مؤقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کابل بدعنوانی، منشیات اور ہر قسم کے منفی رجحانات کے خلاف اقدامات کر رہا ہے اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی پالیسی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔ علاقائی ممالک کی افغانستان کے استحکام کی حمایت ایک موقع ہے جس کے ذریعے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

حمد اللہ فطرت کے مطابق ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب دینا اعتماد سازی کو فروغ دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا