ذرائع کے مطابق داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف میں ہلاک ہوگیا۔ ستمبر 2025 میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔
احسانی تاجک نسل سے تعلق رکھتا تھا اور 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، جس میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لا کر تربیت دینے کا ذمہ دار بھی تھا۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن “سربکف” جاری ہے جس میں داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔






