ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ کے حوالے سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔
لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر اپنا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھی، جبکہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور موجودہ کوششیں ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جاری ہیں۔






