پاکستان کا اقوام متحدہ میں منہ توڑ جواب، بھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلے گئے

0
213

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار ہے۔ پاکستان کے جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔

محمد راشد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کی کہ یہ ملک غیرقانونی قبضہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مثالیں سامنے آئی ہیں، جن میں ماورائے عدالت قتل، جبری نظربندیاں اور جعلی مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے بھارت پر سرحد پار دہشت گردانہ نیٹ ورک چلانے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ یہ ملک اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتا ہے، جیسے کمانڈر کلبھوشن یادو کی گرفتاری کا واقعہ۔

محمد راشد نے کہا کہ بھارت ہر واقعے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا دیتا ہے، بغیر ثبوت یا تحقیقات کے، حالانکہ پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جو رد کر دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 7 تا 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان پر کھلی جارحیت کی، جس کے نتیجے میں 54 معصوم شہری شہید ہوئے، جن میں 15 بچے اور 13 خواتین شامل تھیں۔ پاکستان نے آرٹیکل 51 کے تحت دفاعی کارروائی کی، جس میں متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے۔

محمد راشد نے بھارت کے رویے کو عالمی قوانین کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، باہمی احترام اور سفارت کاری کو مقدم رکھتا ہے، اور بھارت کو بھی یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا اگر وہ واقعی امن چاہتا ہے۔

پاکستان کے مدلل بیان نے بھارت کو شدید پریشانی میں ڈال دیا اور بھارتی مندوب اجلاس چھوڑ کر چلا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا