انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ کل بھارت میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور پلان کے مطابق کھیل کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کولمبو میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔ توانائی اور کمٹمنٹ دیکھ کر اطمینان ہے۔
فاطمہ ثناء نے مزید کہا کہ جس شعبے میں بہتری کی ضرورت تھی اس پر سخت محنت کی گئی ہے، ورلڈ کپ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور ٹیم کا فوکس ڈٹ کر کھیلنے پر ہے۔






