پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پختونخوا اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف نعرے لگائے۔
کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جلسے میں تحصیل متھرا چیئرمین نے ورکر کو اسٹیج سے گرانے کی کوشش کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چیئرمین تحصیل متھرا کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو عزت دی جائے۔






