پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے

0
129

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا ہے کہ وہ ایجنسیوں کی سہولت کاری کر رہی ہیں اور پارٹی چیئرمین بھی بننا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ بھی الزام لگایا کہ سوشل میڈیا کو وہ کنٹرول کر رہی ہیں۔

علیمہ خان نے واضح کیا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان ہیں اور ان کے بھائی ہی پارٹی چیئرمین رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا