فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میری تعریف کی جو کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

0
242

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی جنرلز سے خطاب میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں۔ پاک بھارت جنگ رکوانے پر انہوں نے ٹرمپ کی تعریف کی تھی جو امریکی صدر کے بقول ان کے لیے اعزاز ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہوتی تو بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تجارت کی پیشکش کرکے انہوں نے سات جنگیں ختم کرائیں، جن میں سب سے بڑی پاک بھارت جنگ تھی جو ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ دنیا کی سات جنگیں رکوانے اور حال ہی میں غزہ جنگ کا تصفیہ کرانے کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں دیا گیا، اور امکان ہے کہ یہ انعام ایسے شخص کو دیا جائے گا جس نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا