ٹرافی چاہے تو بھارتی کپتان آکر مجھ سے لے، محسن نقوی کا راجیو شکلا کو جواب

0
78

دبئی:
صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کے رویے کی مذمت کی گئی، جس میں ٹاس اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے اور ٹرافی وصول کرنے سے انکار شامل تھا۔

اجلاس کے دوران بھارتی نمائندے راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگی، تاہم صدر اے سی سی نے جواب دیا کہ ٹرافی بھارتی کپتان کے لیے تھی، اگر لینا ہے تو دفتر سے وصول کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد ازاں بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ ٹیم ٹرافی نہیں لے گی، جس کے بعد اصل ٹرافی اسٹیڈیم سے واپس بھجوا دی گئی۔

محسن نقوی نےکہا ہےکہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو  بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر  آکر  مجھ سے  وصول کرلے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا