کراچی،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ٹریفک جام، بجلی بند

0
165

خلیج کیمبے اور گجرات (انڈیا) میں موجود کم دباؤ کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چلیں، جس سے شہر کی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

بارش سسٹم کے اثرات شیر شاہ، بلدیہ، ماڑی پور، ہاکس بے، شہید ملت روڈ، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، یونیورسٹی روڈ، پی آئی ڈی سی، بزرٹا لائن اور کالا پل سمیت دیگر علاقوں میں دیکھے گئے۔

نشیب و فراز علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ قیوم آباد سے جام صادق جانے والے راستے اور چورنگی کے تمام راستے بند ہو گئے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا