کنویں میں گرنے والی خاتون کو 54 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

0
128

چین کے صوبے فوجیان میں 48 سالہ خاتون چن جنگل میں چہل قدمی کے دوران ایک پرانے کنویں میں جاگری، جہاں وہ 54 گھنٹے تک پانی میں ڈوبنے سے بچنے کے لیے دیوار سے مضبوطی سے چمٹی رہی۔ اہلخانہ نے اگلے دن گمشدگی کی اطلاع دی، جس کے بعد 10 رضاکاروں پر مشتمل امدادی ٹیم نے ڈرون اور تھرمل امیجنگ آلات کی مدد سے تلاش شروع کی۔ تلاش کے دوران مدھم آواز سنائی دی اور جھاڑیاں ہٹانے پر گہرا کنواں نظر آیا، جہاں خاتون نے دونوں ہاتھوں سے دیوار کے پتھروں کو پکڑ رکھا تھا۔

چن نے بتایا کہ وہ تیراکی جانتی تھی اور ایک پتھر پکڑ کر خود کو سہارا دیتی رہی، مزید پتھر نکال کر عارضی پاؤں رکھنے کی جگہ بنائی اور اسی سہولت کے ساتھ دو دن گزارے۔ اندھیرا، مچھر اور پانی کے سانپوں کے باوجود، جن میں سے ایک نے کاٹا بھی، خاتون نے والدین اور بیٹی کا خیال کر کے حوصلہ قائم رکھا۔ خاتون کو ریسکیو کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو پسلیوں کے فریکچر، پھیپھڑوں پر معمولی دباؤ اور زخمی ہاتھوں کی تصدیق کی، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا