لاہور میں پولیس نے کڑے احتساب کی مثال قائم کرتے ہوئے رشوت لینے والے چار ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے حکم پر فارغ کیے جانے والے اہلکاروں میں طاہر، قیصر، یاسین اور خادم علی شامل ہیں، جن پر انکوائری میں رشوت لینے کے الزامات ثابت ہوئے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 17 ستمبر کو حاجی کیمپ کے قریب ڈاکٹر سے رشوت وصول کرنے کے دوران اہلکاروں نے شناختی کارڈ طلب کیا۔
، تلاشی لی اور اسے خالی پلاٹ میں لے جا کر جھوٹا بیان ریکارڈ کیا اور 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر نے اپنے دوستوں سے رقم منگوائی اور 29 ہزار روپے اہلکاروں کو دیے۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ محکمے کی بدنامی کرنے والے اہلکاروں کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اور محکمانہ احتساب کے تحت گزشتہ 18 ماہ میں 400 سے زائد سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔






