لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے چار روز کے اضافی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔






