پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوؤں کی نفی ہے: بیرسٹر سیف

0
159

پشاور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خیبر پختونخوا حکومت نے شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ رات کی تاریکی میں عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے جو اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کو متاثر کرے گا۔

ردعمل میں مزید کہا گیا کہ پٹرول مہنگا کرنے کا مطلب مہنگائی کا نیا طوفان برپا کرنا ہے اور عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا