اسحاق ڈار کی زیرصدارت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اہم اجلاس

0
158

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تجارت، توانائی، کاروبار اور دیگر شعبوں میں روابط بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے لیے پرعزم ہے تاکہ علاقائی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی، اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اسلام آباد: اجلاس کے دوران خطے میں مشترکہ ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا