ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا بھارتی میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا الزام

0
188

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ بطور صدر اے سی سی میں نے کوئی غلط قدم نہیں اٹھایا اور بھارتی میڈیا بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی سے معافی مانگنے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ آج بھی بھارتی ٹیم کے لیے ٹرافی دینے کو تیار ہوں، اگر بھارتی کپتان چاہیں تو اے سی سی کے دفتر آکر یہ ٹرافی وصول کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے سی سی کے اجلاس کے دوران بھارتی بورڈ کے نائب سربراہ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ یہ معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں تھا۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد صدر اے سی سی اسٹیڈیم میں موجود تھے، لیکن بھارتی ٹیم نے اپنی مرضی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس میں بھارتی کپتان کے رویے اور میچ کے بعد دیے گئے سیاسی بیانات کی بھی مذمت کی گئی۔

اسلام آباد: اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے تاکہ خطے میں کھیلوں کے مثبت تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا