کامسٹس یونیورسٹی کےریکٹرآفس پر ساجد قمر کے قبضہ کیخلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

0
307

کامسیٹس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے سینیٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر احتجاج کیا جس میں سلیکشن بورڈ کے اجلاسوں اور یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ پے اسکیل پر نظر ثانی شامل ہے۔یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج میں ، اساتذہ نے ریکٹر کے دفتر پرڈاکٹر پروفیسر ساجدقمرکے مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کی مذمت کی اور اسے سی یو آئی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مقررین نے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں ، ترقیوں میں تاخیر ، اور مناسب اضافے سے انکار کی طرف اشارہ کیا ، اور ان اقدامات کو غیر منصفانہ اور تعلیمی سالمیت کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ مظاہرین نے قانونی حکمرانی کی فوری بحالی، سینیٹ کی ہدایات پر عملدرآمد اور رکاوٹ ڈالنے کے ذمہ دار اہلکاروں کا سخت احتساب کا مطالبہ کیا۔ اے ایس اے لاہور چیپٹر نے خبردار کیا کہ اگر ان کے حقیقی مطالبات کو مزید نظر انداز کیا گیا تو مظاہروں میں اضافہ ہو جائے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا