ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔
بھارتی ادارے ہورون انڈیا کی جانب سے جاری کردہ امیر ترین افراد کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالر (تقریباً 12 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے بڑے بڑے ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شوارزنیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔
ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ دوسری امیر ترین بھارتی اداکارہ ہیں، جن کے اثاثے 7790 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر ہریتھک روشن کا ہے، جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔






