ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مالیت رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

0
180

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

فوربز کے ریئل ٹائم بلین ایئرز کی فہرست کے مطابق ایلون مسک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، ان کے بعد اوریکل کے لیری ایلیسن، میٹا کے مارک زکربرگ اور ایمازون کے جیف بیزوس موجود ہیں۔

بدھ کے روز کاروباری دن کے اختتام تک ایلون مسک کی مجموعی مالیت 499.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ دن کے ابتدائی حصے میں انہوں نے مختصر وقت کے لیے 500 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کیا۔

گزشتہ ماہ اوریکل کے اسٹاک کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد قلیل مدت کے لیے لیری ایلیسن نے مسک کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، تاہم یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔

ستمبر کے وسط میں ایلون مسک کی جانب سے ایک ٹرسٹ کے ذریعے تقریباً 1 ارب ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت ایک ہی دن میں NASDAQ مارکیٹ میں 30 ڈالر بڑھ گئی، جس سے ان کی مجموعی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا