پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

0
99

پشاور: بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ اچانک دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا