سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

0
134

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرِ مملکت رہے ہیں اور وہ تاحیات سرکاری رہائش کے اہل ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ انہیں پہلے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ نمبر 3-اے اور بعد ازاں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کیا گیا، تاہم یہ بنگلہ اس وقت کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے، جنہوں نے 2023 سے حکمِ امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

وکیل کے مطابق وفاقی حکومت کا سابق صدر کے ساتھ یہ رویہ مناسب نہیں اور انہیں بنگلے کی موجودہ حیثیت سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بنگلہ سابق صدر کو مستقل رہائش کے طور پر دینے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیرا وائز جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا