غزہ میں امن تاریخی کامیابی ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

0
149

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل امن قائم ہونا ایک حیرت انگیز اور تاریخی کامیابی ہوگی۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد صرف غزہ میں امن قائم کرنا نہیں بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن لانا ہے اور اگر یہ ممکن ہوا تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر مقرر کریں گے۔ ان کے مطابق توقع ہے کہ حماس اس منصوبے کو قبول کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا