گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

0
265

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں شامل 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور سوار 450 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، جنہیں یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے قافلے کی کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات جام کر دی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق تحویل میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کی گئیں، جہاں سے سماجی کارکنوں کو یورپ واپس بھیجا جائے گا۔ تاہم فلوٹیلا کی ایک کشتی ’میرینیٹ‘ منزل کی جانب رواں دواں ہے، جبکہ ایک اور کشتی ’میکینو‘ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے اپنی بحریہ کو شاباش دی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں اس حملے کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔ برطانیہ، اٹلی، اسپین، فرانس، یونان، کولمبیا اور یمن سمیت مختلف ممالک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کیے، کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اور ٹریفک جام بھی ہوا۔

یاد رہے کہ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور مختلف ممالک کی کشتیوں کے شامل ہونے سے قافلہ بڑا ہوتا گیا، اسرائیلی بحریہ نے اسے فلسطینی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور روک کر نشانہ بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا