سابق ایم این اے نے خود کو سرنڈر کر دیا

0
190

اسلام آباد: سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی، جو 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ تھے، نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں سرنڈر کر دیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے انہیں جیل بھیج دیا۔

عبداللطیف چترالی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق وہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کر رہے ہیں۔ جج نے کہا کہ پیش ہو جانا بہتر ہے، اگرچہ دیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ عبداللطیف چترالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور عدالت نے سزا پر عمل درآمد کے لیے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا