وفاق نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا، گنڈاپور

0
110

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، جس پر وفاقی حکومت نے بھی اتفاق کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کی آمدن بڑھانے کے لیے معاشی خود کفالت کا ماڈل اپنایا گیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، جس سے گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے اضافی آمدن پیدا ہوئی۔

انہوں نے صوبے میں پن بجلی کی پیداوار، گیس اور تیل کے وسائل کو صنعتی ترقی کے لیے استعمال کرنے اور سستی بجلی فراہم کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ سیاحت، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دے کر دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ ماؤنٹین ایگریکلچر پالیسی متعارف کروائی گئی ہے اور 29 سیکٹرز کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کی جا چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی باعزت طریقے سے ہونی چاہیے۔ صوبے میں ضم اضلاع کے لیے نئے این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے، تمام عوام کو صحت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں، اور لوگوں کو بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے 14 ارب روپے کے پروگرام کے ذریعے کاروبار اور تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا