پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دینگے، بھارتی وزیر دفاع

0
179

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے کے دوران پاکستان کے خلاف سخت بیانات جاری کیے اور دھمکیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفراسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے، حالانکہ اس دعوے کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

راج ناتھ سنگھ نے تاریخی دعوے بھی کیے اور کہا کہ 1965 میں بھارتی فوج لاہور تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سرکریک سے کراچی تک ایک سڑک جاتی ہے، جسے حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس بیان کے ذریعے بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔

اسی دوران راج ناتھ سنگھ نے سرکریک سیکٹر میں دو نئی تنصیبات کا ورچوئل افتتاح بھی کیا۔ ان میں ٹئی ڈل انڈیپینڈنٹ برتھنگ فسیلٹی اور مشترکہ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، جن کے ذریعے بھارت کا مقصد ساحلی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔

سرکریک دراصل سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان واقع دلدلی علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ماضی میں اس تنازع پر کئی بار مذاکرات ہو چکے ہیں اور 2006 میں دونوں ممالک نے مشترکہ سروے بھی کروایا، لیکن تنازعہ اب تک حل نہیں ہو سکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا